سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

وضو ایک تہائی نماز ہے
حدیث نمبر: 396
-" الصلاة ثلاثة أثلاث: الطهور ثلث والركوع ثلث والسجود ثلث، فمن أداها بحقها قبلت منه وقبل منه سائر عمله ومن ردت عليه صلاته رد عليه سائر عمله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز تین حصوں پر مشتمل ہے: ایک تہائی حصہ طہارت ہے، ایک تہائی حصہ رکوع ہے اور ایک تہائی حصہ سجدے ہیں۔ جس نے اس کو کماحقہ ادا کیا، اس کی نماز بھی قبول کی جائے گی اور بقیہ اعمال بھی مقبول ہوں گے اور جس کی نماز رد کر دی گئی، اس کے باقی اعمال بھی رد کر دیے جائیں گے۔