سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

وضو میں بھی اسراف ہو سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 403
- (نَعَم، وإن كنت على نهر جار).
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے وہ وضو کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد! یہ کیا اسراف ہے؟ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اگرچہ تو جاری نہر پر بھی ہو۔