سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

پانی تک پہنچنے سے پہلے تیمم کرنا اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 426
-" كان يخرج يهريق الماء، فيتمسح بالتراب، فأقول: يا رسول الله! إن الماء منك قريب؟ فيقول: وما يدريني لعلي لا أبلغه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کرتے اور مٹی سے استنجا کر لیتے تھے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک پانی آپ کے قریب ہی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے کیا علم، شاید میں وہاں تک نہ پہنچ سکوں۔