سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

پتھروں سے استنجا کرنے کے احکام
حدیث نمبر: 443
- (إذا تغوّط أحدكم؛ فليمسح ثلاث مرّات، (وفي رواية): فليتمسَّح بثلاثة أحجار).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی قضائے حاجت کرے تو تین دفعہ (اور ایک روایت کے مطابق) تین پتھروں سے استنجا کرے۔ یہ حدیث سیدنا جابر، سیدنا سائب بن خلاّد اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔