سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

پتھروں سے استنجا کرنے کے احکام
حدیث نمبر: 445
-" إذا توضأت فانتثر وإذا استجمرت فأوتر".
سیدنا سلمہ بن قیس اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو وضو کرے تو ناک جھاڑا کر اور جب پتھروں سے استنجا کرے، تو طاق (پتھر) استعمال کر۔