سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 448
-" إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا أتى أحدكم الخلاء فليقل: أعوذ بالله من الخبث والخبائث".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک طہارت خانوں میں (شیطان) حاضر ہوتے ہیں، اس لیے جو آدمی بیت الخلا میں آئے تو یہ دعا پڑھے: میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔