سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

قبولیت اسلام کے وقت سر کے بال منڈوانا اور ختنہ کروانا
حدیث نمبر: 455
-" ألق عنك شعر الكفر، واختتن. قاله لرجل أسلم".
ابن جریج کہتے ہیں: مجھے عثیم بن کلیب جہنی کے حوالے سے یہ خبر دی گئی ہے کہ انہوں نے اپنے باپ اور انہوں نے اپنے دادا سے بیان کیا ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: میں مسلمان ہو گیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: کفر کے بال اتار پھینک۔ یعنی منڈوا دے۔ وہ کہتے ہیں: پھر ایک دوسرے راوی نے ان سے یہ روایت بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کفر کے بالوں کو اتار پھینک اور ختنہ کر۔