سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

اللہ کے ذکر کے لیے طہارت کا اہتمام کیا جائے
حدیث نمبر: 457
-" إني كرهت أن أذكر الله إلا على طهر أو قال: على طهارة".
سیدنا مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حال میں آئے کہ آپ پیشاپ کر رہے تھے، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہ دیا، پہلے وضو کیا (پھر جواب دیا اور) پھر فرمایا: میں بغیر وضو کے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا ناپسند کرتا ہوں۔