سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

جنابت والے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا
حدیث نمبر: 461
-" ليس على الماء جنابة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت والے ہو گئے، میں نے ایک ٹب میں غسل کیا، کچھ پانی بچ گیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو اس پانی سے غسل کیا۔ میں نے کہا: اس پانی سے تو میں نے بھی غسل کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جنبی فرد کے غسل کی وجہ سے) پانی پر جنابت کا حکم عائد نہیں ہوتا۔