سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

عورت غسل جنابت میں سر پر پانی کے تین چلو ڈالے
حدیث نمبر: 467
-" لا إنما يكفيك إن تحثي على رأسك ثلاث حثيات ثم تفيضين عليك فتطهرين".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: اے اللہ کے رسول! میں اپنے بالوں کو مضبوطی کے ساتھ گوندھتی ہوں، تو کیا جنابت کے غسل کے لیے ان کو کھول دیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، تجھے سر پر تین چلو ڈالنا ہی کافی ہیں، اس کے بعد (بقیہ جسم) پر پانی بہا دیا کر، اس طرح تو پاک ہو جائے گی۔