سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز کی اہمیت
حدیث نمبر: 478
- (من صام رمضان، وصلّى الصلوات [الخمس]، وحجَّ البيت- لا أدري أذكر الزكاة أم لا؟ -؛ إلا كان حقاً على الله أن يغفر له، إن هاجر في سبيل الله، أو مكث بأرضه التي ولد بها، قال معاذٌ: ألا أُخبر بهذا الناس؟! فقال: ذرِ الناس [يا معاذُ] يعملون).
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے، پانچوں نمازیں پڑھیں اور بیت اللہ کا حج کیا۔ راوی کہتا ہے میں نہیں جانتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکاۃ کا ذکر کیا تھا یا نہیں۔ تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اسے معاف کر دے، وہ اللہ کے راستے میں ہجرت کرے یا اپنی جائے پیدائش میں ٹھہرا رہے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں لوگوں کو (اس حدیث) کی خبر دے دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رہنے دو معاذ! تاکہ وہ (مزید) عمل کرتے رہیں۔
  الشيخ محمد محفوظ اعوان حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سلسله احاديث صحيحه 478  
´نماز کی اہمیت`
«. . . - من صام رمضان، وصلّى الصلوات (الخمس)، وحجَّ البيت- لا أدري أذكر الزكاة أم لا؟ -؛ إلا كان حقاً على الله أن يغفر له، إن هاجر في سبيل الله، أو مكث بأرضه التي ولد بها، قال معاذٌ: ألا أُخبر بهذا الناس؟! فقال: ذرِ الناس (يا معاذُ) يعملون . . . .»
. . . سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے، پانچوں نمازیں پڑھیں اور بیت اللہ کا حج کیا۔ راوی کہتا ہے میں نہیں جانتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکاۃ کا ذکر کیا تھا یا نہیں۔ تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اسے معاف کر دے، وہ اللہ کے راستے میں ہجرت کرے یا اپنی جائے پیدائش میں ٹھہرا رہے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں لوگوں کو (اس حدیث) کی خبر دے دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رہنے دو معاذ! تاکہ وہ (مزید) عمل کرتے رہیں۔ . . . [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة: 478]

فوائد و مسائل
اس حدیث میں یہ نقطہ موجود ہے کہ جس حدیث کے بیان کرنے سے لوگ عملاً کوتاہی کر سکتے ہوں، یا غلط فہمی اور فکری انتشار میں پڑ سکتے ہوں تو اسے بیان نہ کیا جائے، ہاں اگر سامعین احادیث کی روح اور مقصد کو سمجھنے والے ہوں تو ان کے سامنے وضاحت کی جا سکتی ہے۔ مذکورہ اس حدیث کا مفہوم ہے کہ روزے، نمازیں اور حج انتہائی افضل اعمال ہیں اور مغفرت الہٰی کا بہت بڑا سبب ہیں، لیکن اس حدیث کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان کے علاوہ باقی ارکان اسلام اور اعمال صالحہ کو نظر انداز کر دیا جائے۔
   سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد، حدیث/صفحہ نمبر: 478   
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 47  
´اسلام کے بعض اوصاف`
«. . . ‏‏‏‏وَعَن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ لَقِيَ اللَّهَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئا يُصَلِّي الْخَمْسَ وَيَصُومُ رَمَضَانَ غُفِرَ لَهُ قُلْتُ أَفَلَا أُبَشِّرُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ دَعْهُمْ يَعْمَلُوا» . . .»
. . . سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص دنیا سے رخصت ہو کر اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ زندگی بھی میں اس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہیں کیا۔ اور پانچوں وقت نماز پڑھتا رہا اور رمضان کے روزے بھی رکھتا رہا تو اس کی بخشش کر دی جائے گی۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کو اس بات کی خوشخبری نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں بلکہ) لوگوں کو چھوڑ دو عمل کرتے رہیں . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 47]

تحقیق وتخریج:
صحیح ہے۔
اس روایت کو ترمذی [2530] نے بھی «زيد بن اسلم عن عطاء بن يسار عن معاذ بن جبل رضي الله عنه» کی سند سے بیان کیا ہے۔ یہ سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے۔ عطاء بن یسار تابعی رحمہ اللہ کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت نہیں ہے۔ لیکن صحیح بخاری [7423] و مسند احمد [339، 335/6] وغیرہما میں اس حدیث کے شواہد ہیں، جن کی بناء پر یہ روایت صحیح لغیرہ ہے۔ نیز دیکھئے: اضواء المصابیح 25، 27، 29، الحدیث: 17 ص 4، 5، الحدیث 18 ص 2، 3۔
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 47