سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

دو رکعت نماز دنیا و مافیہا سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 501
-" ركعتان خفيفتان مما تحقرون وتنفلون يزيدهما هذا - يشير إلى قبر - في عمله أحب إليه من بقية دنياكم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، جس میں کچھ ہی دیر پہلے میت کو دفن کیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خفیف سی دو رکعتیں، جن کو تم حقیر اور زائد سمجھتے ہو، اگر یہ صاحب قبر اپنے عمل میں ان کا اضافہ کر لیتا تو وہ اس کی نظر میں تمہاری باقیماندہ دنیا سے بھی زیادہ محبوب ہوتیں۔