سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز کی طرف آتے وقت نمازی کی کیفیت
حدیث نمبر: 531
-" إذا أتيت الصلاة فائتها بوقار وسكينة، فصل ما أدركت واقض ما فاتك".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے آؤ تو وقار اور سکینت کے ساتھ آیا کرو، جو نماز (امام کے ساتھ) مل جائے وہ پڑھ لیا کرو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لیا کرو۔
  الشيخ محمد محفوظ اعوان حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سلسله احاديث صحيحه 531  
´نماز کی طرف آتے وقت نمازی کی کیفیت`
«. . . - " إذا أتيت الصلاة فائتها بوقار وسكينة، فصل ما أدركت واقض ما فاتك ". . . .»
. . . سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے آؤ تو وقار اور سکینت کے ساتھ آیا کرو، جو نماز (امام کے ساتھ) مل جائے وہ پڑھ لیا کرو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لیا کرو۔ . . . [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة: 531]

فوائد و مسائل:
جب نمازی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد کی طرف جا رہا ہو تو اسے اطمینان و سکون اور وقار کے ساتھ جانا چاہئے، عجلت اور جلد بازی نہیں کرنی چاہئیے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ حدیث میں اس کی یہ وجہ بیان کی گئی ہے:
«فإن احدكم إذا كان يعمد إلى الصلاة فهو فى صلاة» [مسلم]
جب کوئی آدمی نماز کی طرف قصد کرتا ہے تو وہ حالت نماز میں ہی ہوتا ہے۔
   سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد، حدیث/صفحہ نمبر: 531