سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

امام کی اقتدا کرنا
حدیث نمبر: 535
-" إذا قمتم إلى الصلاة فلا تسبقوا قارئكم بالركوع والسجود ولكن هو يسبقكم".
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز ادا کرنے کے لیے (کسی امام کی اقتدا میں) کھڑے ہو جاؤ تو رکوع و سجود کرنے میں امام سے پہل نہ کیا کرو بلکہ وہ تم سے پہل کرے گا۔