سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

امام کی اقتدا کرنا
حدیث نمبر: 536
-" إني قد بدنت، فإذا ركعت فاركعوا وإذا رفعت
سیدنا ابوموسٰی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا جسم بھاری ہو گیا ہے، سو تم اس وقت رکوع کیا کرو جب میں رکوع کروں اور اس وقت سجدہ کیا کرو جب میں سجدہ کروں اور اس طرح ہرگز نہ ہونے پائے کہ رکوع و سجود کے سلسلہ میں مجھ سے کوئی سبقت لے جائے۔