سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

امام ضامن ہے
حدیث نمبر: 541
-" الإمام ضامن، فإن أحسن فله ولهم وإن أساء - يعني - فعليه ولهم".
ابوحازم کہتے ہیں کہ سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نماز پڑھانے کے لیے اپنی قوم کے نوجوانوں کو آگے کرتے تھے۔ انہیں کہا گیا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں حالانکہ آپ مقام و مرتبہ کے حامل ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: امام ذمہ دار ہے، اگر اس نے اچھے انداز میں نماز پڑھائی تو اسے بھی ثواب ملے گا اور نمازیوں کو بھی اور اگر اس نے صحیح انداز میں نماز نہ پڑھائی تو اس کا وبال اسی پر ہو گا، نمازیوں کو ثواب ہی ملے گا۔