سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

اللہ تعالیٰ دوران جماعت صفوں کو ملانے والوں پر رحمت نازل کرتا ہے
حدیث نمبر: 579
-" إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے (نماز میں) صفیں ملانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔