سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نفلی نماز گھروں میں ادا کرنا افضل ہے
حدیث نمبر: 589
-" لا تتخذوا بيوتكم قبورا، صلوا فيها".
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھروں کو قبریں نہ بنا دو، ان میں نماز پڑھا کرو۔