سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

فرضی نماز کے بعد نفلی نماز سے پہلے کلام کرنا یا آگے پیچھے ہو جانا
حدیث نمبر: 605
-" إذا صلى أحدكم الجمعة فلا يصل بعدها شيئا حتى يتكلم أو يخرج".
سیدنا عصمہ بن مالک خطمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی جمعہ کی نماز پڑھے تو اس کے بعد اس وقت تک کوئی نماز ادا نہ کرے جب تک کسی سے کلام نہ کر لے یا آگے پیچھے نہ ہو جائے۔