سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

قبل از ظہر چار سنتوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 636
-" من صلى الضحى أربعا وقبل الأولى أربعا، بني له بيت في الجنة".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے چار رکعت نماز چاشت اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا۔