سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

قبل از ظہر چار سنتوں کی ادائیگی کی وجہ
حدیث نمبر: 638
- (كان يصلي قبلَ الظُّهرِ- بعد الزّوالِ- أربعاً، ويقولُ: إن أبوابَ السّماءِ تُفتحُ [فيها]، فأحبُّ أن أقدِّم فيها عمَلاً صالحاً).
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زوال کے بعد اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے اور فرماتے: اس وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میں نیک عمل آگے بھیجوں۔