سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز جمعہ سے پہلے والی سنتوں کی تعداد
حدیث نمبر: 639
-" اركع ركعتين ولا تعودن لمثل هذا. يعني: التأخير في المجيء إلى الجمعة".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سلیک غطفانی جمعہ کے روز مسجد میں داخل ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: دو رکعتیں پڑھ لے اور دوبارہ ایسا نہ کرنا۔ یعنی جمعہ کی نماز میں تاخیر نہ کرنا۔ اس نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر بیٹھ گیا۔