سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز عصر کے بعد دو رکعت سنتیں
حدیث نمبر: 647
-" أحسن ابن الخطاب".
ایک صحابی رسول سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عصر پڑھائی، (سلام کے بعد) ایک آدمی نے فوراً نماز پڑھنا شروع کر دی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا اور کہا: بیٹھ جا، اہل کتاب اس لیے ہلاک ہوئے کہ ان کی نمازوں میں وقفہ نہیں ہوتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ابن خطاب نے اچھا کیا۔