سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز مغرب سے پہلے دو رکعت سنتیں ادا کرنا
حدیث نمبر: 649
-" صلوا قبل المغرب ركعتين. ثم قال في الثالثة: لمن شاء، خاف أن يحسبها الناس سنة".
سیدنا عبداﷲ مزنی سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں اور فرمایا: مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرو، (مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرو)۔ پھر تیسری دفعہ فرمایا: جو چاہے پڑھ لے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ تھا کہ کہیں لوگ اس کو (لازمی) سنت و طریقہ نہ سمجھ لیں۔