سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

اگر مسجد میں تھوکنا پڑ جائے تو
حدیث نمبر: 664
-" إذا تنخم أحدكم في المسجد فليغيبها، لا تصب جلدة مؤمن أو ثوبه فتؤذيه".
سیدنا سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: جب تم میں سےکوئی مسجد میں تھوکے تو اس کو وہاں ڈھانک دے تاکہ وہ کسی مسلمان کے جسم یا کپڑے پر نہ لگے،کیونکہ اس سےاسے تکلیف ہو گی۔