سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

دوران نماز تھوکنے کے آداب
حدیث نمبر: 665
-" إذا صليت فلا تبصق بين يديك ولا عن يمينك ولكن ابصق تلقاء شمالك إن كان فارغا وإلا فتحت قدميك وادلكه".
سیدنا طارق بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: جب تو نماز پڑھے تو نہ اپنے سامنے تھوک اور نہ ہی دائیں طرف، بلکہ اگر بائیں جانب خالی ہے تو ادھر تھوک لے، وگرنہ اپنے قدموں تلے تھوک کر اس کو مل دے۔