سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

عورتوں کا گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے
حدیث نمبر: 671
-" لأن تصلي المرأة في بيتها خير لها من أن تصلي في حجرتها، ولأن تصلي في حجرتها خير لها من أن تصلي في الدار ولأن تصلي في الدار خير لها من أن تصلي في المسجد".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کا (اپنی مخصوص) اقامت گاہ میں نماز پڑھنا (عام) کمرے میں پڑھنے سے بہتر ہے اور عام کمرے میں نماز پڑھنا گھر کے صحن میں پڑھنے سے بہتر ہے اور گھر کےصحن میں نماز پڑھنا مسجد میں پڑھنے سے بہتر ہے۔