سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

اذان کے کلمات کا جواب دینا
حدیث نمبر: 679
-" كان إذا سمع المؤذن قال مثل ما يقول، حتى إذا بلغ (حي على الصلاة، حي على الفلاح) قال: لا حول ولا قوة إلا بالله".
سیدنا ابورافع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہےکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن (کی اذان کی آواز) سنتے تو اسی طرح کہتے جس طرح وہ کہتا، لیکن جب وہ «حي على الصلاة» اور «حي على الفلاح» کہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم «ولا حول ولا قوة الا بالله» برائی سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اﷲ تعالیٰ کی توفیق سے کہتے۔