سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

سخت سردی یا بارش والے موسم میں اذان میں زیادتی
حدیث نمبر: 681
-" ومن قعد فلا حرج. يقوله المؤذن في آخر أذانه في اليوم البارد".
نعیم بن نحام، جن کا تعلق قبیلہ بنو عدی بن کعب سے تھا، کہتے ہیں: ایک رات خوب سردی تھی، صبح کی اذان ہو رہی تھی اور میں اپنی بیوی کی چادر میں (لیٹا ہوا) تھا۔ میں نے کہا: کاش مؤذن یہ بھی کہہ دے: «ومن قعد فلا حرج» اگر کوئی نہیں آنا چاہتا تو کوئی حرج نہیں۔ (میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن نے کہہ دیا «ومن قعد فلا حرج» ۔