سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

سجدہ سہو کی مختلف کیفیات
حدیث نمبر: 686
-" سجدتا السهو تجزي في الصلاة من كل زيادة ونقصان".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھول چوک کی وجہ سے کئے جانے والے دو سجدے نماز میں ہونے والی ہر قسم کی کمی و بیشی سے کفایت کرتے ہیں۔