سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

دوران نماز سترے کا اہتمام کرنا
حدیث نمبر: 689
-" استتروا في صلاتكم (وفي رواية: ليستتر أحدكم في صلاته) ولو بسهم".
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ بن معبد اپنے باپ ربیع اور وہ ان کے دادا سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں سترہ رکھا کرو اگرچہ وہ تیر ہی ہو۔ اور ایک روایت میں ہے کہ: تم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ نماز میں سترہ رکھے۔