سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

مومن کا شرف نماز تہجد میں ہے
حدیث نمبر: 733
-" شرف المؤمن صلاته بالليل، وعزه استغناؤه عما في أيدي الناس".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا اعزاز رات کی نماز (تہجد) میں ہے اور اس کی عزت و آبرو اس چیز سے بے نیاز ہو جانے میں ہے جو (دنیا کی صورت میں) لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔