سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں راحت ملتی تھی
حدیث نمبر: 742
- (إنك لست مثلي، إنما جُعل قُرَّةُ عيني في الصلاة).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھ رہے تھے، ایک عورت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر رہی تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہوا تو اسے فرمایا: اگر تو چاہتی ہے تو لیٹ جا۔ اس نے کہا: میں ابھی ہشاش بشاش ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو میری مثل تو نہیں نا، میری تو آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔