سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

مسلمانوں کے ایک دوسرے پر حقوق
حدیث نمبر: 746
-" ثلاث كلهن حق على كل مسلم: عيادة المريض وشهود الجنازة وتشميت العاطس إذا حمد الله عز وجل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تین حقوق ہر مسلمان پر واجب ہیں: مریض کی تیمارداری کرنا، جنازوں میں حاضر ہونا اور جب چھینکنے والا «‏‏‏‏ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» » ‏‏‏‏ کہے تو اسے «يرحمك الله» ا للہ تجھ پر رحم کرے کہنا۔