سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

تکبیرات الانتقال کب کہی جائیں؟
حدیث نمبر: 759
-" كان إذا أراد أن يسجد كبر ثم يسجد وإذا قام من القعدة كبر ثم قام".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرنے کا ارادہ کرتے تو الله أكبر کہتے، پھر سجدہ کرتے اور جب درمیانی قعدہ بیٹھنے کے بعد اٹھنے (کا ارادہ کرتے) تو الله أكبر کہتے، پھر اٹھتے تھے۔