سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز فجر کے بعد خوابوں کے بارے میں سوال کرنا
حدیث نمبر: 760
-" كان إذا انصرف من صلاة الغداة يقول: هل رأى أحد منكم الليلة رؤيا؟ ويقول: ليس يبقى بعدي من النبوة إلا الرؤيا الصالحة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر سے فارغ ہوتے تو پوچھتے: کیا کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ اور مزید فرماتے: نبوت میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی سوائے نیک خواب کے۔