سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

دوران سجدہ ناک زمین پر رکھنا
حدیث نمبر: 766
-" ضع أنفك يسجد معك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس آئے جو اپنے چہرے پر سجدہ تو کر رہا تھا لیکن اس کی ناک زمین پر نہیں لگ رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: اپنی ناک کو بھی (زمین پر) رکھ دے، تاکہ وہ بھی تیرے ساتھ سجدہ کرے۔