سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

دوران نماز سنت کے مطابق اشارہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 774
- (يُكتبُ في كلِّ إشارةٍ يشيرُ الرجلُ [بيده] في صلاتهِ عَشرُ حسناتٍ؛ كلَّ إِصبعٍ حسنةٌ).
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی نماز میں اپنے ہاتھ کے ساتھ جو اشارہ کرتا ہے، اس کے عوض اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، یعنی ہر انگلی کے بدلے ایک نیکی ملتی ہے۔