سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا کرنا «فليدع ناديه سندع الزبانيه» کا شان نزول
حدیث نمبر: 788
-" كان يصلي عند المقام، فمر به أبو جهل بن هشام، فقال: يا محمد ألم أنهك عن هذا؟! وتوعده، فأغلظ له رسول الله صلى الله عليه وسلم وانتهره، فقال: يا محمد بأي شيء تهددني؟! أما والله إني لأكثر هذا الوادي ناديا، فأنزل الله * (فليدع ناديه. سندع الزبانية) *. قال ابن عباس: لو دعا ناديه أخذته زبانية العذاب من ساعته".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کے پاس نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ابوجہل بن ہشام گزرا اور کہا: او محمد! میں نے تجھے یہاں نماز پڑھنے سے منع جو کیا تھا؟ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سخت دھمکی آمیز باتیں کیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے کڑا جواب دیا اور خوب جھڑکا۔ اس نے کہا: او محمد! تو مجھے کس چیز سے ڈراتا ہے؟ آگاہ ہو جا، اللہ کی قسم! اس وادی میں سب سے زیادہ میرے حمایتی اور میری مجلس والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل کیں: یہ اپنی مجلس والوں کو بلا لے۔ ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے۔ (سورہ علق: ۱۷، ۱۸) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اگر وہ اپنے حمایتیوں کو بلاتا تو اسی وقت عذاب کے فرشتے اسے پکڑ لیتے۔