سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

مسجد میں داخل یا جارج ہوتے وقت کس پاؤں کو مقدم کیا جائے؟
حدیث نمبر: 798
-" من السنة إذا دخلت المسجد أن تبدأ برجلك اليمنى، وإذا خرجت أن تبدأ برجلك اليسرى".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ سنت ہے کہ جب تو مسجد میں داخل ہو تو دائیں پاؤں سے اور جب نکلے تو بائیں پاؤں ابتدا کرے۔