سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز میں دس یا سو یا ہزار آیات تلاوت کرنے کا صلہ
حدیث نمبر: 802
-" من قرأ في ليلة مائة آية لم يكتب من الغافلين، أو كتب من القانتين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایک رات میں (قیام کے دوران) سو آیتوں کی تلاوت کی اسے غافل لوگوں میں نہیں لکھا جاتا یا اسے قیام کرنے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔