سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز میں دس یا سو یا ہزار آیات تلاوت کرنے کا صلہ
حدیث نمبر: 804
-" من حافظ على هؤلاء الصلوات المكتوبات لم يكتب من الغافلين ومن قرأ في ليلة مائة آية كتب من القانتين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ان فرضی نمازوں پر محافظت کی، اس کو غافل لوگوں میں نہیں لکھا جائے گا اور جس نے رات کو (قیام کرتے ہوئے) سو آیات کی تلاوت کر لی، اسے فرمانبرداروں میں لکھ دیا جائے گا۔