سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز وتر کا وقت
حدیث نمبر: 817
-" أما أنت يا أبا بكر فأخذت بالوثقى، وأما أنت يا عمر فأخذت بالقوة".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: تم کس وقت نماز وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: عشاء کے بعد رات کے اول حصے میں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: اور عمر تم کب (پڑھتے ہو)؟ انہوں نے کہا: رات کے آخری حصے میں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر تم نے تو محتاط عمل اختیار کیا ہے اور عمر تم نے قوی (یعنی مشکل) عمل اپنایا ہے۔