سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام -- روزے اور قیام کا بیان

یوم عاشورا کا روزہ کے نو محرم کا روزہ رکھنا چاہیے
حدیث نمبر: 843
-" إن عشت إن شاء الله إلى قابل صمت التاسع مخافة أن يفوتني يوم عاشوراء".
سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو نو محرم کا روزہ بھی رکھوں گا، تاکہ یوم عاشورا کا روزہ فوت ہو جانے کا خطرہ (ختم ہو جائے)۔