سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام -- روزے اور قیام کا بیان

ایام بیض کے روزے
حدیث نمبر: 856
-" إن كنت صائما فصم أيام الغر. يعني الأيام البيض".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھونا ہوا خرگوش اور اس کے ساتھ اس کا سالن بھی لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور نہ کھایا اور صحابہ کرام بھی رک گئے اور کچھ نہ کھایا اور بدو خود بھی رکا رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیوں نہیں کھا رہا؟ اس نے کہا:، میں ہر ماہ کو تین روزے رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے روزے رکھنے ہیں تو چمک والے (یعنی چاندنی راتوں والے) دنوں کا روزہ رکھا کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایام بیض تھے۔