سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام -- روزے اور قیام کا بیان

سحری کا کھانا کھانے والوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 865
- (إنّ اللهَ وملائكتَه يصلُّون على المتسحِّرين).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔
حدیث نمبر: 865M
-" إن الله وملائكته يصلون على المتسحرين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پررحمت بھیجتے ہیں۔