سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام -- روزے اور قیام کا بیان

سنیچر وار کو روزہ رکھنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 888
- (لا تَصُمْ يومَ السبتِ إلا في فريضةٍ، ولو لم تَجِدْ إلا لحاءَ شجرةٍ فَأَفْطِرْ عليهِ).
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنیچر وار کا روزہ نہیں رکھنا، الا یہ کہ فرضی روزے ہوں۔ اگر تجھے درخت کی چھال کے علاوہ کچھ نہ ملے، تو وہی کھا کر (روزہ نہ رکھنے کی علامت پیش کر دینا)۔