سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام -- روزے اور قیام کا بیان

میت کی طرف سے روزے رکھنا
حدیث نمبر: 890
-" صومي عن أختك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اپنی بہن کا تذکرہ کیا کہ اس نے ایک ماہ کے روزوں کی نذر مانی، لیکن وہ ایک بحری سفر کے دوران فوت ہو گئی اور روزے نہ رکھ سکی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی بہن کی طرف سے روزے رکھ لو۔