سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام -- روزے اور قیام کا بیان

پیاز اور لہسن کھا کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 897
-" كلوه، ومن أكل منكم فلا يقرب هذا المسجد، حتى يذهب ريحه منه".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھوم اور پیاز کا ذکر ہونے لگا۔ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! ان میں سب سے زیادہ بو والا تو تھوم ہے، آیا آپ اس کا کھانا حرام قرار دیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو کھا سکتے ہو، لیکن جو کھائے گا، وہ اس وقت تک اس مسجد کے قریب نہیں آ سکتا، جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔