سلسله احاديث صحيحه
الصيام والقيام -- روزے اور قیام کا بیان

بیوی نفلی روزہ رکھنے کے لیے خاوند سے اجازت طلب کرے
حدیث نمبر: 905
-" لا تصوم المرأة يوما تطوعا في غير رمضان وزوجها شاهد إلا بإذنه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان کا مہینہ نہ ہو تو کوئی عورت اپنے خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔